معین علی (146) کی سنچری کے بعد لیام ڈاوسن اور عادل راشد کے مابین آٹھویں وکٹ کے لیے 108 رن کی زبردست سنچری شراکت کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 477 رن کا مضبوط اسکور بنا دیا۔
style="text-align: right;">
انگلینڈ کی اننگز چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد 157.2 اوور میں 477 رن پر سمٹ گئی۔
مہمان ٹیم کی اننگز میں بلے بازمعین علی نے 146 رن کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ (88)، ڈاسن (ناٹ آوٹ 66) اور راشد (60) نے نصف سنچری بنائی۔